سرینگر5 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں کشمیر کے شوپیاں میں ہوئی فائرنگ کی مخالفت میں احتجاج کی کوشش کرنے والے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو پولیس نے آج حراست میں لے لیا۔ حکام نے بتایا کہ یاسین ملک اپنے حامیوں کے ساتھ بادشاہ پل پر پہنچے اور وہاں سے انہوں نے لال چوک کی طرف کوچ کی کوشش کی۔حکام نے بتایا کہ یاسین ملک اور ان کے حامیوں کو روک کر احتیاطاً حراست میں لے لیا گیا۔ غور طلب ہے کہ شوپیاں کے پاہنو علاقے میں مبینہ جنگجوؤں کے ساتھ تصادم میں دو دہشت گرد سمیت عام شہری کی موت ہوگئی تھی ۔ اس سلسلے میں فوج کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے عسکریت پسند اور ان کے مبینہ کارکن تھے۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔